sui northern 1

ایرانی دیوار گر گئی: پاکستانی نوجوانوں کی ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پانچویں فتح

0
Social Wallet protection 2

پاکستانی انڈر-16 والی بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران جیسی مضبوط ٹیم کو 1-3 سے شکست دے دی، یوں نوجوان گرین شرٹس نے ایونٹ میں مسلسل پانچویں کامیابی سمیٹ لی۔

sui northern 2

اس تاریخی فتح کے بعد پاکستان نہ صرف سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے بلکہ انڈر-17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر چکا ہے، جو کہ نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ہر سیٹ میں ایرانی ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔ فتح کے بعد شائقینِ والی بال کی جانب سے ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اب تک جتنے بھی میچز کھیلے ہیں، اُن سب میں کامیابی حاصل کی ہے، جس سے ٹیم کا حوصلہ اور عزم دونوں بلند ہیں
#AsianVolleyball #AVCu16 #AVC

Leave A Reply

Your email address will not be published.