اداکار حسن احمد نے فہد شیخ پر ساتھی فنکاروں کا مذاق اڑانے کا الزام عائد کر دیا
اداکار حسن احمد نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں فہد شیخ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فہد شیخ خود کو سمارٹ ظاہر کرنے کی کوشش میں اکثر دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں۔
ویمنز ٹی20: سری لنکا ویمنز ٹیم کی پاکستان ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست
حسن احمد نے فہد شیخ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران جتنا انہیں جانا، اس کے مطابق وہ تقریباً ہر کسی کا مذاق اڑاتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ فہد شیخ ان لوگوں میں شامل ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ دوسروں کا مذاق اڑا کر وہ زیادہ سمارٹ نظر آئیں گے۔
حسن احمد نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ وائرل ویڈیو میں فہد شیخ کے ساتھ نظر آنے والے تمام افراد کا بھی بائیکاٹ ہونا چاہیے۔