کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ 20 ستمبر کو منعقد ہوگا، جبکہ سندھ میں ٹیسٹ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے زیر انتظام ہوگا۔

آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر پروفیسر آصف احمد شیخ کے مطابق ٹیسٹ میں 34 ہزار سے زائد طلبا شرکت کریں گے۔ کراچی سمیت سندھ کے پانچ شہروں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ ملک بھر کے 8 شہروں میں 9 امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ ایک امتحانی سینٹر اسلام آباد میں بھی قائم کیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی
انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا۔ امیدوار مقررہ وقت سے پہلے امتحانی مراکز پہنچیں، جبکہ موبائل فون سمیت کسی بھی ڈیجیٹل ڈیوائس کو امتحانی مرکز میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وائس چانسلر آئی بی اے سکھر نے واضح کیا کہ پیپر لیک نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اس حوالے سے وعدہ کیا تھا اور اب بھی اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔



