Gas Leakage Web ad 1

ٹیکس میں اضافے کی تیاری! گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی

0

اسلام آباد : گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا بل پیش کر دیا گیا تاہم مزید غور کے لیے آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کے مالکان کے لیے ایک پریشان کن خبر سامنے آگئی ، جہاں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا بل پیش کر دیا گیا ہے۔

تاہم، وزارتِ قانون نے اس بل کو عجلت میں پاس کرنے سے روکتے ہوئے مزید غور کے لیے آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا ہے۔

بل کے حق میں دلائل دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ٹوکن ٹیکس فیس میں اضافے سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کو ضروری فنڈز حاصل ہوں گے۔

انہوں نے پڑوسی صوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "پنجاب میں ٹوکن ٹیکس فیس پہلے ہی بہت زیادہ ہے، اس لیے اب اسلام آباد میں بھی اس فیس میں اضافہ کرنا ہوگا”۔

دوسری جانب وزیرِ قانون نے بل پر تفصیلی بحث پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عجلت میں اس طرح کا بل پاس نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے ایک اہم قانونی نکتہ اٹھاتے ہوئے تجویز دی کہ "ٹوکن ٹیکس فیس بڑھانے کا مستقل اختیار فیڈرل کیبنٹ (وفاقی کابینہ) کو دے دینا چاہیے، ورنہ بصورتِ دیگر ہر سال فیس بڑھانے کے لیے پارلیمنٹ سے قانون بدلنا پڑے گا”۔

وزیرِ قانون نے واضح کیا کہ اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اسے آئندہ اجلاس میں دیکھا جائے گا، جس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.