Gas Leakage Web ad 1

اے آئی کے ذریعے خواتین کا قابلِ اعتراض مواد بنا کر ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

0

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے خواتین کی قابلِ اعتراض مواد بنا کر ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

نیشنل سائبر کرائم اتھارٹی (این سی سی اے) نے لاہور اور گوجرانوالہ میں الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کر کے خواتین کا قابلِ اعتراض مواد بنانے اور انہیں ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

این سی سی اے حکام کے مطابق لاہور سے گرفتار ہونے والے ملزم حمزہ نے ایک خاتون کا اے آئی کے ذریعے قابلِ اعتراض مواد تیار کیا اور اسے خاتون کے ہی رشتے داروں کو بھیج دیا۔

دوسری کارروائی گوجرانوالہ میں کی گئی جہاں ملزم اعجاز نے ایک خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کا ذاتی ڈیٹا حاصل کیا۔ بعد ازاں ملزم اعجاز لڑکی کی تصاویر اور ویڈیوز کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تبدیل کر کے جعلی نازیبا مواد بناتا رہا اور اسے وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتا رہا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خواتین کی جعلی اے آئی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں ہراساں کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ این سی سی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.