Gas Leakage Web ad 1

مری میں عید الاضحیٰ پر سیاحوں کی بڑی آمد متوقع، دفعہ 144 نافذ

0

ملکۂ کوہسار مری میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر سے آنے والےسیاحوں کی متوقع بڑی تعداد کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ضلعی انتظامیہ کےمطابق عیدکےموقع پرمری میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہےتاکہ ٹریفک اورامن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھاجاسکے،سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیےمختلف مقامات پر فیسلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کاکہنا ہےکہ متوقع رش کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسو سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں، جو شہرمیں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں معاونت کریں گے۔

مزید برآں مال روڈ پر فیملیز کے لیے خصوصی سہولت فراہم کرتے ہوئے بیچلر ٹورسٹس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاکہ سیاح خاندانوں کو بہتر اور پرسکون ماحول میسر آسکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.