ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر خصوصی سروے ٹیمیں ایسے گٹروں کی نشاندہی کر رہی ہیں جن کے ڈھکن غائب ہیں تاکہ فوری طور پر ان پر ڈھکن نصب کیا جا سکے۔
سروے کے دوران ٹیموں نے متعدد کھلے گٹروں کی نشان دہی کی ہے اور ان پر ڈھکن لگانے کا کام جاری ہے۔
کسٹمز کی کراچی ٹول پلازہ کے قریب کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون برآمد
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ جس علاقے میں ڈھکن غائب ہوگا، وہاں کے متعلقہ افسر سے وضاحت طلب کی جائے گی تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ایسے گٹروں کی نشاندہی کریں اور ضلعی انتظامیہ کی مدد کریں تاکہ حادثات سے بچاؤ ممکن ہو اور شہر کی صفائی بہتر بنائی جا سکے۔