sui northern 1

پھیلائے گئے پراپیگنڈہ نے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو فائدہ پہنچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پھیلائے گئے پراپیگنڈہ نے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو فائدہ پہنچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

0
Social Wallet protection 2

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانیہ بنا رہا ہے اور اس کے پھیلائے گئے پراپیگنڈے سے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

sui northern 2

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ شخص پاک فوج کے خلاف مہم چلا کر دشمن قوتوں کے مفاد میں کام کر رہا ہے، اس کی گفتگو میں اشتعال، فرسٹریشن اور ذاتی نفرت واضح ہے، جو اس کے غیر ذمہ دارانہ سیاسی رویے کو ظاہر کرتی ہے۔ وہ بار بار مجیب الرحمن کی مثال دے کر اپنے نظریاتی جھکاؤ کو بے نقاب کرتا ہے اور اس کے بیانیے کا مقصد فوج اور اس کی قیادت کو متنازع بنا کر ریاستی ڈھانچے میں دراڑ ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کے پاس ایک صوبے کی حکومت ہے لیکن گورننس پر بات کرنے کے بجائے فوج کو نشانہ بنانا اس کی سیاسی حکمت عملی بن چکی ہے۔ اس نے ترسیلات روکنے اور آئی ایم ایف کو پاکستان سے معاہدہ نہ کرنے کے خطوط لکھے اور ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی۔ عوام کو سول نافرمانی پر اکسایا گیا اور بجلی کے بل نہ دینے کی تلقین کی گئی، جو قومی سلامتی کے خلاف سنگین اقدام ہے۔

دلیر سپہ سالار کی موجودگی میں دہشتگرد کچھ نہیں کرسکتے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اس شخص نے فوج کے بارے میں جھوٹ پھیلایا کہ فوج جنگ نہیں لڑ سکتی، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ 6 اور 7 مئی کو جب بھارت نے مساجد، مدارس، خواتین اور بچوں پر حملے کیے، تو فوج نے بھرپور جواب دیا اور دنیا نے اسے تسلیم کیا۔ اس نے فوج کے تاریخی اور فیصلہ کن اقدامات کو متنازع بنانے کی کوشش کی اور فوجی قیادت کے خلاف نفرت اور تقسیم پیدا کرنے کی منظم مہم چلائی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ شخص عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کا خواب دیکھتا ہے، جبکہ فوج اسی عوام میں سے متوسط اور نچلے متوسط طبقے سے آتی ہے اور افسر و جوان ایک ساتھ لڑتے اور شہید ہوتے ہیں۔ فوج ایک مضبوط اور منظم ادارہ ہے اور یہ یکجہتی کسی کی سیاسی سازش سے متاثر نہیں ہو سکتی۔ اس کا بیانیہ ان عناصر سے ملتا ہے جو پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وضاحت اس لیے ضروری تھی کیونکہ معاملہ قومی سلامتی کا ہے اور اس کے پراپیگنڈے نے پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اس نے ذاتی مفاد کے لیے ریاستی اداروں اور قومی وحدت کو نشانہ بنایا۔ فوج نے ریاست کے تحفظ کی قسم کھائی ہے اور وہ مضبوطی سے کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دشمن کے ساتھ سہولت کاری کرنے والے فوج کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، فوج اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور حق پر قائم رہے گی اور دشمنوں کے آگے نہیں جھکے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.