sui northern 1

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط سامنے آ گیا

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط سامنے آ گیا

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا۔

sui northern 2

ذرائع کے مطابق یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے لکھا گیا تھا۔ دونوں ججز نے اپنے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے جوڈیشل کونسل کے اجلاس سے ایک روز قبل اپنے کمنٹس جمع کروائے تھے اور اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
کراچی: شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں جکڑے باپ نے 2 بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے

خط میں کہا گیا کہ خراب انٹرنیٹ کے باوجود دونوں ججز نے اپنا مؤقف پیش کرنے کی کوشش کی، جب کہ دستخط شدہ کاپی 20 اکتوبر کو اجلاس کے بعد جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مراسلے کے مطابق، قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ججز کوڈ آف کنڈکٹ کا معاملہ غیر آئینی طور پر زیر بحث لایا گیا، حالانکہ یہ موضوع صرف سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

دونوں ججز نے اپنے خط میں لکھا کہ انہوں نے کونسل کے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ پہلے ان کے 13 اکتوبر کے خط پر غور کیا جائے، جس میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس مؤخر کرنے یا اس کی تشکیلِ نو کی تجویز دی گئی تھی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف کیس سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہے اور اس مقدمے کا فیصلہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ان کی شمولیت کو متاثر کر سکتا ہے۔

ججز کے مطابق، کونسل کی آئینی حیثیت واضح کیے بغیر اس کے فیصلوں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.