اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی دینے کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے بڑھا کر 17 نومبر مقرر کر دی گئی ہے۔ چار کنسورشیم اس عمل کے بولی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
نیلی آنکھوں والے بچے کی پیدائش کیلئے خاتون نے اپنی ہی آنکھیں تبدیل کروالیں
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے میں داخل ہونے کی توقع ہے۔
کوالیفائی کرنے والے کنسورشیم نے حکومت سے طے شدہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست بھی کی ہے۔ نجکاری کے بعد قومی ایئر لائن کا نام برقرار رکھا جائے گا اور طیاروں سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا۔
حکومتی پالیسی کے مطابق ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی، اور کسی غیر ملکی فرد یا ادارے کو اکثریتی شیئر ہولڈر بننے یا نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ ادارے کو مالی طور پر مستحکم کیا جا سکے۔