sui northern 1

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود غزہ پر حملہ کردیا

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود غزہ پر حملہ کردیا

0
Social Wallet protection 2

تل ابیب: اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پر ایک نیا فوجی حملہ کیا ہے، جس کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

sui northern 2

رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دونوں فریق ایک دوسرے پر امریکی ثالثی سے طے پانے والی جنگ بندی کی شرائط توڑنے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ خطے میں صورتحال ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہے۔
بنگلادیش میں حکومت اور سیاسی جماعتوں کے درمیان معاہدہ طے؛ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ جاری

ابھی تک اسرائیلی فوج کی جانب سے اس مبینہ حملے کی کوئی باضابطہ تصدیق یا بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری جنگ بندی کا مقصد مہینوں سے جاری خونریزی کو روکنا اور انسانی بحران میں کمی لانا تھا، تاہم حالیہ پیش رفت سے امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے اسرائیلی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.