sui northern 1

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ریلیز کر دیا

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ریلیز کر دیا

0
Social Wallet protection 2

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے وطنِ عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ ’’قوم کے شہیدو تمہیں سلام‘‘ جاری کر دیا۔

sui northern 2

اس نغمے کے ذریعے وطن کی بقا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ اُن تمام ہیروز کے نام ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ

نغمے میں شہداء کی بہادری، ان کی قربانیوں اور اُن کے اہلِ خانہ کے حوصلے کو سلام پیش کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ معصوم بچوں اور خواتین کی شہادتیں قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، جبکہ بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔

نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے، اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شہداء کا ہر قطرۂ لہو پاکستان کی بقا، سلامتی اور امن کی ضمانت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.