امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ہنگری میں ملاقات کے فیصلے سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا غیر معمولی جواب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا
چند روز قبل ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں ملاقات پر اتفاق کیا۔
میڈیا بریفنگ کے دوران جب ایک صحافی نے کیرولین لیویٹ سے پوچھا کہ “بوداپیسٹ میں ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟” تو ترجمان نے طنزیہ لہجے میں جواب دیا، “تمہاری ماں نے۔”
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جب ان سے وضاحت طلب کی گئی کہ آیا یہ جواب مذاق کے طور پر دیا گیا تھا، تو لیویٹ نے کہا کہ “یہ واقعی مزاحیہ ہے کیونکہ کوئی بھی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتا، یہاں تک کہ آپ کے ساتھی صحافی بھی نہیں۔ مجھ سے فضول سوالات کرنا بند کریں۔”
یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جہاں صارفین نے اس پر مختلف آراء کا اظہار کیا — کچھ نے ترجمان کے لہجے کو “غیر پیشہ ورانہ” قرار دیا، جب کہ بعض نے اسے “صحافیوں کے اشتعال انگیز سوالات کے خلاف طنزیہ ردعمل” کہا۔