اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تاکہ سرحد پار دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد دوحہ پہنچا ہے، جہاں وہ افغان طالبان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گا۔
پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کیلئے بکنگ کی تاریخ میں توسیع
ان مذاکرات میں سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے، سیکیورٹی تعاون کے فروغ اور اعتماد سازی کے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان نے قطر کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا بلکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پُرامن حل کا خواہاں ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ افغان طالبان کو اپنے بین الاقوامی وعدوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کا ازالہ کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔