sui northern 1

پاکستان میں سعودی عرب کے اشتراک سے سے گو اے آئی ہب کا افتتاح

پاکستان میں سعودی عرب کے اشتراک سے سے گو اے آئی ہب کا افتتاح

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے اشتراک سے گو اے آئی ہب پاکستان کا افتتاح کر دیا گیا۔

sui northern 2

یہ منصوبہ ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ گو اے آئی ہب کا قیام وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور سعودی کمپنی "گو ٹیلی کام” کے اشتراک سے عمل میں آیا، جس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے کلیدی کردار ادا کیا۔
اسرائیل نے فلسطینی شہدا کی لاشوں سے انسانی اعضا چرا لیے
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور گو ٹیلی کام کے سی ای او یحییٰ بن صالح المنصور نے شرکت کی، جبکہ ایس آئی ایف سی کے سینئر حکام اور پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی موجود تھے۔

یحییٰ بن صالح المنصور نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کے لیے طویل المدتی تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ منصوبہ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ ریاض کے دوران طے پانے والے معاہدوں کا تسلسل ہے۔

تقریب میں ڈیٹا سینٹر، اے آئی انفراسٹرکچر اور ٹیلنٹ ہب کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق کیا گیا، جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تکنیکی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی راہ ہموار ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.