ایک عادت جسے آج اپنا کر آپ نزلہ زکام اور متعدد موسمی بیماریوں کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں
اگر آپ موسمی بیماریوں سے بچنا یا ہر وقت صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو صرف ایک سادہ عادت اپنا لینا کافی ہے اور وہ ہے ہاتھ دھونا، کیونکہ تحقیق کے مطابق اگر لوگ باقاعدگی سے ہاتھ دھونا شروع کر دیں تو ہر سال دس لاکھ زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔ ہاتھ نہ دھونے کی صورت میں جراثیم نہ صرف آپ کو بیمار کرتے ہیں بلکہ دوستوں، گھر والوں اور آس پاس کے افراد میں بھی بیماری پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے، کیونکہ یہ جراثیم دروازوں، ریلنگز یا دیگر جگہوں پر لگ کر دوسروں تک منتقل ہو سکتے ہیں۔
مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا: عمران خان
ہاتھوں سے آنکھ، ناک یا منہ کو چھونے سے یہ جراثیم جسم میں داخل ہو جاتے ہیں، جس سے نزلہ، زکام، کھانسی، ہیضہ اور دیگر بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں، خاص طور پر بچوں میں جو ہاتھ کم دھوتے ہیں اور اس وجہ سے زیادہ بیمار ہوتے ہیں، جس کا اثر ان کی تعلیم پر بھی پڑتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہاتھ دھونے سے بچوں کی غیر حاضری میں ستاون فیصد تک کمی آتی ہے، جبکہ فلو کی وجہ سے دفاتر سے غیر حاضری اور طبی اخراجات میں بھی واضح کمی آتی ہے۔ روزمرہ زندگی میں کھانے سے پہلے، بیت الخلا کے بعد، چھینک یا کھانسی کے بعد، اور عام چیزوں کو چھونے کے بعد صابن اور پانی سے کم از کم بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھونا نہایت ضروری ہے تاکہ نہ صرف خود کو بلکہ دوسروں کو بھی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔