sui northern 1

اورکزئی میں بڑا آپریشن: کالعدم ٹی ٹی پی کے 28 دہشت گرد ہلاک

0
Social Wallet protection 2

سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی میں ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 28 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ کارروائی کرنل جنید اور ان کے ساتھیوں پر ہونے والے حملے کے جواب میں کی گئی۔

sui northern 2

آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے 20 بندوقیں، 2 ہائی لکس گاڑیاں اور ایک ڈرون کیمرہ بھی قبضے میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مکمل امن و استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے اہم دہشت گرد بھی شامل ہیں جنہیں ٹی ٹی پی کے موجودہ سربراہ نور ولی محسود کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.