sui northern 1

انا للہ و انا الیہ راجعون،سینئر صحافی اور مصنفہ انتقال کرگئیں

0
Social Wallet protection 2

کراچی: پاکستان کی معروف صحافی، مصنفہ اور کئی دہائیوں تک صحافت کے شعبے سے وابستہ رہنے والی زبیدہ مصطفیٰ طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔

sui northern 2

زبیدہ مصطفیٰ صحافت میں ایک نمایاں مقام رکھتی تھیں۔ انہوں نے تعلیم، صحت، خواتین کے حقوق اور بچوں کے مسائل جیسے سماجی موضوعات پر گہری اور بامقصد رپورٹنگ کی۔ ان کے تحریر کردہ کالمز غربت کے خاتمے، تعلیم کے فروغ اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے میں ہمیشہ نمایاں رہے۔

انہوں نے تقریباً 50 سال تک صحافت کے میدان میں خدمات انجام دیں اور سینکڑوں نوجوان صحافیوں کی تربیت میں کردار ادا کیا۔ ان کی تحریری صلاحیتوں کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے مختلف اہم موضوعات پر آٹھ کتابیں تصنیف کیں، جو علمی و ادبی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔

زبیدہ مصطفیٰ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں انٹرنیشنل ویمنز میڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جب کہ انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر متعدد ایوارڈز سے بھی سرفراز کیا گیا۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زبیدہ مصطفیٰ کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ صحافت کا ایک روشن باب تھیں، ان کی کمی مدتوں محسوس کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.