امریکی اور ڈچ حکام نےپاکستان سے چلنے والی 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کردیں ، سرورز بند

0

 

امریکی اور ڈچ حکام نے پاکستان سے چلنے والی انتالیس سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کردیں اور ان کے سرورز بند کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ویب سائٹس ہیکنگ ٹولز بیچنے اور مالی فراڈ میں ملوث پاکستانی گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔امریکی اور ڈچ حکام نے پاکستانی گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انتالیس سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کردیں۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ یہ کارروائی ڈچ نیشنل پولیس کے تعاون سے کی گئی اور پاکستان سے چلنے والے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس اور ان کے سرورز بند کردیے ہیں۔یہ ویب سائٹس ہیکنگ اور مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی گروہوں کو غیر قانونی ٹولز فروخت کررہے تھے۔

تحقیقات میں بتایا گیا کہ یہ نیٹ ورک دو ہزار بیس سے سرگرم تھا اور امریکی شہریوں کو نشانہ بنا کر تیس لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا چکا ہے۔ان ٹولز کے ذریعے کمپنیوں کو جعلی ادائیگیوں کے لیے دھوکا دیا جاتا تھا اور پیسے ہیکرز کے کنٹرول میں موجود اکاؤنٹس میں منتقل ہوجاتے تھے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.