
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے چین کو 1-5سے شکست دی،پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور حنان شاہد نے 2،2گول کیے۔
ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے،ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان اب تک ناقابل شکست ہے۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کے 2میچز برابررہے ، 2میں کامیابی سمیٹی،پاکستان اپنا آخری گروپ میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔