آزاد کشمیرپاکستانتازہ ترین

پورے ملک میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار لائیں گے مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد۔:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، پورے ملک میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار لائیں گے، ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تو اضلاع کی سطح پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وقت گذرنے کے ساتھ اصل حقائق سامنے آرہے ہیں،

پی ٹی آئی سربراہ کے بارے دس سال پہلے قوم کو جو کہا تھا اور دعوے سے کہا تھا، حقائق تک پہنچ کر بات کی تھی کہ یہ بیرونی ایجنٹ اور یہودی لابی کے ساتھ اس کی رابطے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں موساد اور راء کی طرف سے عالمی قوتوں کی طرف سے اس کی مالی مدد کی گئی اور اس کے حق میں پروپیگنڈے کئے گئے، ہم نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ میں75سال بعد ناجائز تنقید کی جسے پاکستان نے تسلیم نہیں کیا، قیام پاکستان کی اساس میں فلسطینیوں کی حمایت شامل ہے، اسرائیل نے اپنے قیام کے بعد خارجہ پالیسی کی پہلی تقریر میں کہا کہ نوزائیدہ مسلم ملک کا خاتمہ شامل ہے، پاکستان توڑنے کی سازشوں میں شریک امریکہ پاکستان پر تنقید کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ہی لوگوں پر الزام لگایا کہ ان کے ساتھ جنسی تشدد ہوا ہے یہی الزام اسرائیل نے بھی لگایا، سائفر کے بارے اس کے سیکرٹری کا بیان آیا ہے کہ سب ڈرامہ تھا، عمران خان امریکہ کا مہرہ ہے لیکن امریکہ کے خلاف باتیں کرکے چورن بیچتا ہے، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، مزید انتظار ہے کہ حالات کیا حقائق سامنے لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے رکنیت سازی شروع ہورہی ہے اور مولانا عطاء الحق درویش مرکزی ناظم انتخاب ہونگے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button