لاہور(نیوزڈیسک)ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مظہر عباس کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں پنجاب حکومت ، سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے ہسپتال بند کرنے والےہڑتالی ڈاکٹروں کےخلاف پہلے ہی سخت قانونی کارروائی کاحکم دے رکھاہے،ینگ ڈاکٹروں کی مسلسل ہڑتال سے مریضوں اور انکے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صحت کاشعبہ لازمی سروس اور انسانی جانوں سے منسلک ہے جس میں ہڑتال کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ڈاکٹروں کی ہڑتال قوانین اور عدالتی حکم کی سنگین خلاف ورزی ہے۔