عمان(نیوزڈیسک )اردن کے دارالحکومت عمان کے شمال مشرق میں واقع زرقا گورنری کی ایک مسجد میں 4 نمازیوں کو چاقو مارنے والے شخص کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ مجرم نے مہدی موعود ہونے کا دعوی کیا اورکہا کہ نمازیوں کو اس کی اطاعت کرنی چاہیے۔
اطاعت نہ کرنے پر تو اس نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا۔الرصیفہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے پبلک پراسیکیوٹر نے جہاں یہ واقعہ پیش آیا تیس سالہ نوجوان کو 15 دن کے لیے معطل سزا کا حکم دیا۔ اس نے زرقا گورنری کی الصحابہ مسجد میں عشا کی نماز کے دوران چاقو سے حملہ کرکے چار نمازیوں کو زخمی کردیا تھا۔
ملزم نے دعوی کیا تھا کہ وہ مہدی منتظر ہے۔پبلک پراسیکیوٹر نے حملہ آور پر تعزیرات کی دفعہ 334 کے مطابق ایذا رسانی کے جرم اور دو بار حملے کا الزام عاید کیا گیا۔