امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست کو اسرائیلی صدر نے مسترد کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ برسوں سے بدعنوانی کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔
10 برس کے پاکستانی نابینا بچے نے انڈونیشیا میں قرأت کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے نیتن یاہو پر لگائے گئے الزامات کو سیاسی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے انہیں معاف کرنے کی اپیل کی تھی۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اس درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی دوستی اور رائے کا احترام کرتے ہیں، مگر اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے عدالتی نظام کا احترام ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر معمولی درخواست ہے، تاہم اسرائیلی عوام کی بہتری ان کی پہلی ترجیح ہے۔