sui northern 1

ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے تاریخی پیشرفت

ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے تاریخی پیشرفت

0
Social Wallet protection 2

ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

sui northern 2

تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل کی خواتین ارکان نے پہلی بار ایک پیچیدہ مقدمہ نہ صرف سنا بلکہ کامیابی سے حل بھی کر دیا۔ ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت علی کے مطابق یہ کیس ایک بیوہ خاتون کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنی دیت کی رقم کی واپسی کی درخواست کی تھی۔

قلات آپریشن میں 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

متعلقہ خاتون کے شوہر سن 2024 میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد ورثاء کو شرعی طور پر 35 لاکھ روپے دیت کی رقم ادا کی گئی، تاہم یہ رقم مقتول کے بھائی نے وصول کی تھی اور اسے قانونی حق دار یعنی بیوہ کے حوالے نہیں کیا جا رہا تھا۔

بیوہ خاتون نے کئی ماہ کی کوششوں کے بعد ڈی آر سی کی خواتین ارکان سے رجوع کیا۔ درخواست موصول ہونے پر ڈی آر سی کی خواتین ممبران نے لنڈی کوتل پولیس کے ساتھ مل کر کیس کا جائزہ لیا، فریقین کو طلب کیا اور متعدد اجلاسوں کے بعد قابل قبول حل تک پہنچ گئیں۔

ڈی آر سی کے فیصلے کے مطابق 35 لاکھ روپے کی مکمل رقم بیوہ خاتون کے حوالے کر دی گئی۔ ایس ایچ او کے مطابق یہ واقعہ ضلع خیبر کی تاریخ میں پہلا کیس ہے جو ڈی آر سی کی خواتین ممبران نے مکمل طور پر حل کیا، جو خواتین کی فعال شمولیت اور اس فورم کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔

اس پیشرفت کو مقامی عوام اور سماجی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے، جسے خواتین کے لیے انصاف تک آسان رسائی کی ایک مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.