شہر قائد کے 10 سالہ نابینا بچے محمد ابوبکر نے انڈونیشیا میں قرأت کے بین الاقوامی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
یہ مقابلہ جکارتہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا، جس میں حافظ ابوبکر نے اپنی بہترین قرأت پیش کرتے ہوئے سب کو متاثر کیا۔
آزاد کشمیر حکومت نے بجلی کے کروڑوں کے بقایا جات معاف کردیے
ابوبکر کے والد کراچی کی ایک مسجد میں خادم ہیں، اور وہ خود کراچی کے مدرسہ دار الاصلاح للتحفیظ والتجوید کے طالب علم ہیں۔
طالب علم کی اس شاندار کامیابی پر ان کے استاد اور مدرسہ کے مہتمم قاری اصلاح اللہ صادق نے پوری قوم کو مبارک باد دی ہے۔