وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا۔
پشاور میں غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر بڑا آپریشن
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
ایک انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔
دو روز قبل عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اڈیالہ جیل کے باہر کسی کو مجمع اکٹھا کرنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں ہوگی اور مجمع اکٹھا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات یہی رہے تو جمہوریت کو نقصان ہوگا۔