sui northern 1

تھانہ کوہسار پولیس ایس ایچ او میاں خرم کی قیادت میں بڑی کاروائی

تھانہ کوہسار پولیس ایس ایچ او میاں خرم کی قیادت میں بڑی کاروائی

0
Social Wallet protection 2

تھانہ کوہسار پولیس کی ایس ایچ او میاں خرم کی قیادت میں ایک بڑی کارروائی میں جعلی کرنل فیاض کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمات میں ملوث تھا اور پولیس افسران کو دھمکی آمیز کالز بھی کر رہا تھا۔

sui northern 2

روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات مقرر

گرفتار شخص نے خود کو کرنل اور ڈائریکٹر ظاہر کر کے درجنوں شہریوں کو نقصان پہنچایا۔ اس کے قبضے سے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

مزید تحقیقات میں اس کے موبائل فون سے یہ ثابت ہوا کہ وہ فراڈ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل اور دھمکانے میں ملوث تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے تھانہ کوہسار پولیس ٹیم کو شاندار کارروائی پر شاباش دی اور جعلی آفیسرز سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ظاہر کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.