بھارت نے روسی شہریوں کے لیے مفت ای ٹورسٹ ویزے کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یہ اعلان نئی دہلی میں منعقدہ بھارت روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران کیا، جس میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی شریک تھے۔
میجر شبیر شریف شہید کا 54 واں یوم، شہادت آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں دعائیں
مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نے بتایا کہ جلد ہی روسی شہریوں کے لیے تیس روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزا اور تیس روزہ گروپ ٹورسٹ ویزا متعارف کرائے جائیں گے۔
اس موقع پر بھارتی وزیراعظم اور روسی صدر کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ بھارت نے روس سے مزید ایس 400 میزائل سسٹم حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور روسی ساختہ ایس یو 30 جنگی جہاز کو اپ گریڈ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
مزید برآں، دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے پر بات کی، جس کا ہدف 2030 تک 68 ارب ڈالر سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر کرنا ہے۔