نئی دہلی: کویت سے حیدرآباد آنے والی بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔
معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھی ایف آئی آر کا اندراج روکنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو خط
بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح کویت سے حیدرآباد روانہ ہونے والی پرواز کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں طیارے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ ای میل حیدرآباد ایئرپورٹ حکام کو بھیجی گئی، جس کے بعد پرواز کو حیدرآباد کے بجائے ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا۔
ہنگامی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں اور سامان کو طیارے سے اتار کر تلاشی لی گئی، تاہم مکمل سرچ کے دوران کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا اور بم کی اطلاع جھوٹی نکلی۔