لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے سیکڑوں افراد کے ضمانتی درخواستوں پر عدالتوں میں بھگدڑ مچ گئی، جن میں 16 سال سے کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں۔
لاہور پولیس نے ٹریفک قوانین توڑنے پر دو روز میں 750 سے زائد افراد کو کچہری میں پیش کیا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نے 415 ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔
سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا
گرفتار ہونے والوں میں کئی کم عمر نوجوان شامل تھے، جو اپنی عمر 16 سال سے بھی کم بتا رہے تھے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے معمولی چالان کی بجائے مقدمہ درج کرکے انہیں ہتھکڑیاں لگا دیں، حالانکہ انہوں نے چالان کی درخواست کی تھی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر صوبے بھر میں چلائے جا رہے کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 63,970 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کئے گئے۔
ٹریفک پولیس پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس دوران 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار 950 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور 23,904 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف ہیلمٹ نہ پہننے پر 28,000 چالان ہوئے جبکہ 4,312 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔