sui northern 1

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

0
Social Wallet protection 2

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

sui northern 2

ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مصر کے وزیر خارجہ نے مصری قیادت کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں بدلتی ہوئی علاقائی سکیورٹی صورتِ حال اور ابھرتے چیلنجز کے پیش نظر اعلیٰ سطح کے باہمی تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.