sui northern 1

بحرین نے گولڈن ویزا کے لئے قواعد میں نرمی کا اعلان کر دیا

بحرین نے گولڈن ویزا کے لئے قواعد میں نرمی کا اعلان کر دیا

0
Social Wallet protection 2

بحرین نے رہائش اختیار کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم سہولت کا اعلان کیا ہے۔ رہائشی قواعد میں نرمی کرتے ہوئے گولڈن ویزا کے لیے کم از کم سرمایہ کاری کی شرط میں 35 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ بحرین کی وزارت داخلہ کے قومی شہریت، پاسپورٹس اور رہائشی امور کے مطابق ملک میں سرمایہ کاری کی حد 2 لاکھ بحرینی دینار سے کم کر کے 1 لاکھ 30 ہزار مقرر کر دی گئی ہے۔

sui northern 2

پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا، عطا اللہ تارڑ

جو افراد اس وقت کم از کم 1 لاکھ 30 ہزار بحرینی دینار مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں، وہ اب اس پروگرام کے لیے اہل قرار پاتے ہیں۔ گولڈن رہائشی ویزا مختلف کیٹیگریز کے افراد کے لیے دستیاب ہے جن میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کار، وہ پیشہ ور افراد جو ماہانہ کم از کم 2000 بحرینی دینار کماتے ہیں، اور وہ ریٹائرڈ افراد شامل ہیں جنہوں نے بحرین میں 15 سال خدمات انجام دی ہیں۔

غیر مقیم ریٹائرڈ افراد جن کی پنشن 4000 بحرینی دینار یا اس سے زائد ہے، وہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کو وزارت کے پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرانا ہوگی۔ درخواست کے ساتھ پاسپورٹ، چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ، صحت کی انشورنس اور رہائش کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے۔ درخواست کی فیس 5 بحرینی دینار مقرر کی گئی ہے۔ گولڈن ویزا رکھنے والے افراد ملک میں کہیں بھی ملازمت کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.