sui northern 1

آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ

آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ

0
Social Wallet protection 2

سندھ ہائیکورٹ کی آئینی عدالت نے 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی آئینی بینچ کے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

sui northern 2

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اس درخواست کی سماعت کی، جس میں درخواستگزار بیرسٹر علی طاہر نے موقف اختیار کیا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے منافی ہے اور اس کے ذریعے عدلیہ میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پنڈی اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، شہریوں سے کھربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ وزیر اعظم کی سفارش پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کو نامزد کیا گیا اور بعد ازاں چھ ججز کو نامزد کرکے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ بار کے کیس میں ججز کو فریق بنانے کی اجازت دے چکی ہے۔

عدالت نے وفاقی آئینی بینچ کے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ بیرسٹر علی طاہر نے 27 ویں ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت قانون و انصاف اور پارلیمانی امور، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.