sui northern 1

حج 2026 کے لئے ڈاکٹرز اور پرامیڈیکس کی عارضی بھرتی شروع

حج 2026 کے لئے ڈاکٹرز اور پرامیڈیکس کی عارضی بھرتی شروع

0
Social Wallet protection 2

وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین حج کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ وزارت نے عارضی بنیاد پر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اشتہار جاری کیا ہے۔

sui northern 2

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ

حج مشن کے لیے وزارت مذہبی امور کو 98 ڈاکٹرز اور فارماسسٹس جبکہ 196 پیرامیڈیکل اسٹاف کی ضرورت ہے۔ امیدواروں کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل طور پر صحت مند ہوں۔ امراض قلب، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اس کے اہل نہیں ہوں گے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

حج میڈیکل عملے کے لیے کم از کم عمر 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال مقرر کی گئی ہے۔ صرف وہ پروفیشنلز درخواست دے سکتے ہیں جن کے پاس کم از کم تین سال کی سرکاری ملازمت کا تجربہ ہو اور وہ موجودہ طور پر سرکاری ملازمت پر فائز ہوں۔ ریٹائرڈ اہلکاروں کو حج میڈیکل مشن کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ درخواستیں 2 دسمبر 2025 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق این ٹی ایس کے ذریعے تحریری امتحان لیا جائے گا۔ منتخب افراد کو تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کرنا لازم ہوں گی۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت حج میڈیکل مشن میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ منتخب طبی اہلکار حج کے دوران سعودی عرب میں اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ سعودی قوانین کی خلاف ورزی یا نظم و ضبط توڑنے کی صورت میں انہیں فوری طور پر پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.