ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملتان سلطانز کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اگر ٹیم کے ساتھ رہنے کا مطلب اصولوں سے سمجھوتہ کرنا ہے تو وہ صرف ایک ہی فیصلہ کر سکتے ہیں اور وہ ہے الوداع کہنا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ٹیم کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر کھونا پسند کریں گے، نہ کہ گھٹنوں کے بل اسے چلائیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ/ غیر ملکی طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا
علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ ہونا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اور جنوبی پنجاب کی نمائندگی ان کے لیے بے حد اہم ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس پر ان کے مرحوم چچا عالمگیر ترین فخر کرتے تھے۔ ان کے مطابق ملتان سلطانز صرف اعدادوشمار کا نام نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر ایک معنی رکھتی ہے۔ مالی نقصانات کے باوجود انہوں نے کبھی ٹیم چھوڑنے کے بارے میں نہیں سوچا۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی اب اس ٹیم کا کنٹرول سنبھالے گا اسے ان کی مکمل حمایت حاصل رہے گی کیونکہ یہ ٹیم مالک سے زیادہ شائقین اور جنوبی پنجاب کی ہے۔