27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال، عدالتی امور کا بائیکاٹ

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال، عدالتی امور کا بائیکاٹ

0

سندھ بھر کی عدالتوں میں وکلا نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف ہڑتال کر دی ہے، جس کے باعث عدالتی امور معطل ہو گئے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ اور کراچی کی سٹی کورٹ سمیت تمام عدالتوں میں وکلا نے پیش ہونے سے انکار کر دیا، جس سے ہزاروں مقدمات کی سماعتیں متاثر ہوئیں اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اقدامات سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ کی جوڈیشل برانچ نے قائم مقام چیف جسٹس کو مراسلہ بھیج کر کہا کہ ستائیسویں ترمیم کے بعد آئینی بینچز کے علاوہ کوئی بھی بینچ آرٹیکل 199 کے تحت اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔ اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کی تمام بینچز اور سرکٹ کورٹس کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے دوران وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی راستے بند کر دیے اور سائلین کو داخل ہونے سے روک دیا۔ وکلا کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج مستعفی ہونے والے ججز جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ کے ساتھ یکجہتی اور ستائیسویں ترمیم کے خلاف ہے، جس کے بعد ہائی کورٹس کے دائرہ اختیار کی واضح وضاحت درکار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.