پنجاب بھر میں 1500 اسکول آف ایمینینس قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں 1500 اسکول آف ایمینینس قائم کرنے کا فیصلہ

0

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک ہزار پانچ سو اسکول آف ایمینینس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ تعلیمی سال کے دوران ابتدائی طور پر چار سو اسکول آف ایمینینس قائم کیے جائیں گے، جن میں سے سو سرکاری اسکولوں میں اور تین سو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے اسکولوں میں بنائے جائیں گے۔

شام کا لندن میں سفارتخانہ 12 سال بعد کھول دیا گیا، عمارت پر نیا پرچم لہرا دیا

یہ اسکول پنجاب کی تمام تحصیلوں میں قائم کیے جائیں گے، جہاں ہر تحصیل میں دس دس اسکول آف ایمینینس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس منصوبے میں ایجوکیشن چینز، غیر سرکاری تنظیموں اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ کاروباری افراد کو بھی اسکول آف ایمینینس کے حصول کا موقع دیا جائے گا۔ اسکول آف ایمینینس کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ پانچ دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.