پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے پنجاب بورڈز مزمل محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب پریکٹیکل امتحانات بھی تحریری پرچوں کی طرز پر لیے جائیں گے۔
شام کا لندن میں سفارتخانہ 12 سال بعد کھول دیا گیا، عمارت پر نیا پرچم لہرا دیا
نئے نظام کے تحت بورڈز کے روایتی پریکٹیکل کا خاتمہ کر کے کیمبرج بورڈ کے پیٹرن پر پریکٹیکل امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے سوالیہ پرچہ تیار کرنے والے افراد کو پنجاب کیمرج پریس اینڈ اسیسمنٹ آف پاکستان سے خصوصی تربیت دی جائے گی۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق اس تربیت میں پرچہ جات کو بہتر انداز میں تیار کرنے اور پیپر سیٹنگ کے جدید طریقوں سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام امتحانی نظام کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔