پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے سخت اقدامات نافذ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام اسکولوں کو سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کا پابند بنایا ہے اور صوبے بھر کے اسکولوں کا فوری سکیورٹی آڈٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
انڈے کھانے کی عادت آپ کو اس عام مرض سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے
ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کو اسکولوں کے روزانہ وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سکیورٹی خامیوں کی فوری نشاندہی اور بروقت اصلاح کی جا سکے۔ تمام اسکول سربراہان کو طلبہ اور اسٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ اقدامات تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے معیارات کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔