عرب میڈیا کے مطابق حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2 اور 3 دسمبر، یعنی منگل اور بدھ کے روز متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل ہوگی۔
وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری، 3 نے حلف اٹھا لیا
امارات میں ہفتہ وار چھٹی سنیچر اور اتوار کو ہوتی ہے، اس لیے قومی دن کی تعطیلات شامل ہو کر سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو مجموعی طور پر چار دن کی چھٹی ملے گی۔
متحدہ عرب امارات کا قومی دن ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ 2 دسمبر 1971 وہ دن ہے جب ابوظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ نے متحد ہو کر موجودہ یو اے ای کی بنیاد رکھی تھی۔