sui northern 1

جج منصور علی اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا

جج منصور علی اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا

0
Social Wallet protection 2

سپریم کورٹ کے دو ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے تیرہ صفحات پر مشتمل استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کیا، جس میں انہوں نے ستائیسویں آئینی ترمیم کو "آئین پاکستان پر سنگین حملہ” قرار دیا۔

sui northern 2

اپنے استعفے میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ "ستائیسویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے”۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ ترمیم عدلیہ کو حکومت کے ماتحت بنا دیتی ہے اور ہماری آئینی جمہوریت کی روح پر کاری ضرب لگاتی ہے”۔

یہ دونوں ججز ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں، اور جسٹس منصور علی شاہ نے اس سے قبل چیف جسٹس کو دو خطوط بھی لکھے تھے۔ ان کے استعفے عدلیہ میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.