تاریخ کا سب سے بڑا بٹ کوائن فراڈ کیس؛ ‘دولت کی دیوی’ کو 11 سال قید کی سزا

تاریخ کا سب سے بڑا بٹ کوائن فراڈ کیس؛ ‘دولت کی دیوی’ کو 11 سال قید کی سزا

0

برطانیہ کی تاریخ کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ کیس میں ایک چینی نژاد خاتون کو ساڑھے گیارہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سینتالیس سالہ ژیمن چیان، جو خود کو "گاڈیس آف ویلتھ” یعنی دولت کی دیوی کہتی تھی، تقریباً پانچ سال تک فرار رہنے کے بعد گزشتہ سال اپریل میں یارک کے ایک ایئر بی این بی گھر سے گرفتار ہوئی تھی۔

اسلام آباد دھماکا: لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، 7 لاشیں ورثا کے حوالے
پراسیکیوٹرز کے مطابق چیان نے 2014 سے 2017 کے دوران چین میں "برٹین نائس لائف انشورنس” کے نام سے ایک جعلی سرمایہ کاری اسکیم چلائی، جس کے ذریعے ایک لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد افراد کو دھوکا دے کر تقریباً چالیس ارب یوان لوٹے۔ وہ چین سے فرار ہو کر میانمار کے راستے برطانیہ پہنچی اور لندن میں شاہانہ طرز زندگی گزارنے لگی۔

پولیس نے 2018 میں لندن کے علاقے ہیمپسٹیڈ میں اس کے پچاس لاکھ پاؤنڈ مالیت کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک لاکھ سے زائد بٹ کوائن برآمد کیے، جو اس وقت تقریباً ڈیڑھ ارب پاؤنڈ کے تھے، لیکن اب ان کی مالیت پانچ ارب پاؤنڈ سے تجاوز کر چکی ہے۔ عدالت میں پیشی کے دوران خاتون نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور روتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کیے پر نادم ہے۔

جج سیلی این ہیلز نے فیصلے میں کہا کہ "تم اس جرم کی منصوبہ ساز اور معمار تھیں۔ تمہارا مقصد محض لالچ تھا۔” اس کیس میں اس کے ساتھی جیان وین کو گزشتہ سال ساڑھے چھ سال قید جبکہ ایک اور مددگار کو چار سال گیارہ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.