کم وقت میں زیادہ کھیرے بیچ سے توڑنے کا ریکارڈ
کم وقت میں زیادہ کھیرے بیچ سے توڑنے کا ریکارڈ
امریکی ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے اسپینش ٹی وی کی ایک سیریز میں شریک ہو کر تیس سیکنڈ میں سب سے زیادہ کھیرے توڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ تین سو سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مالک ڈیوڈ رش نے تیس سیکنڈ میں پینسٹھ کھیرے بیچ سے توڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ پچاس کھیرے توڑنے پر قائم تھا۔
اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ، ابتدائی رپورٹ بھی تیار
امریکی ریاست آئیڈاہو کے رہائشی ڈیوڈ رش نے بتایا کہ ان کا یہ اقدام ان کے پورے ریکارڈ کیریئر کی طرح سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کی تعلیم کو فروغ دینے کے مقصد سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد طلبا کو یہ باور کرانا ہے کہ اسٹیم ایجوکیشن بھی دلچسپ اور پرکشش ہو سکتی ہے۔