sui northern 1

ذیابیطس، دل کے امراض اور موٹاپے میں مبتلا افرادکی امریکی ویزاکی درخواستیں مستردکی جاسکیں گی

ذیابیطس، دل کے امراض اور موٹاپے میں مبتلا افرادکی امریکی ویزاکی درخواستیں مستردکی جاسکیں گی

0
Social Wallet protection 2

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا پالیسی میں سخت تبدیلیاں کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہیں کہ ذیابیطس، کینسر، دل کے امراض اور موٹاپے جیسے دائمی امراض میں مبتلا افراد کی ویزا درخواستیں مسترد کی جا سکتی ہیں۔

sui northern 2

مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان

رپورٹ کے مطابق نئی ہدایات کے تحت دنیا بھر میں موجود امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے افسران کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ یہ طے کریں کہ آیا درخواست گزار اپنی ممکنہ طبی اخراجات زندگی بھر خود برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی خاص طور پر ان افراد کو متاثر کرے گی جو امریکا میں مستقل رہائش کے لیے ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق ایسے درخواست دہندگان جو پہلے سے کسی دائمی بیماری میں مبتلا ہیں وہ امریکی وسائل پر بوجھ بن سکتے ہیں، خاص طور پر اگر ان کی عمر زیادہ ہو۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ویزا درخواستوں کے عمل میں صحت کی جانچ پہلے سے شامل تھی، لیکن نئی پالیسی میں بیماریوں کی فہرست کو خاصا بڑھا دیا گیا ہے اور افسران کو درخواست دہندہ کی صحت کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کے وسیع اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.