پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کرگئے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کرگئے

0

ملاکنڈ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتیں دیکھیں، وزیراعظم

مرحوم نے کئی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں اور ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں سینیٹر بھی رہے۔ لعل محمد خان کی سیاسی زندگی کا بیشتر حصہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ رہنے اور جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی خدمت کے لیے وقف رہا۔

ان کے انتقال پر ملک بھر کی سیاسی قیادت نے افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم کی پارٹی اور عوام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، اور انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر کا کہنا تھا کہ لعل محمد خان نے ہمیشہ عوامی سیاست کو ترجیح دی اور پیپلز پارٹی کے نظریے کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.