امریکہ کی بڑی کارگو ایئرلائنز UPS اور FedEx نے اس ہفتے پیش آنے والے ایک خوفناک طیارہ حادثے کے بعد اپنی 50 سے زائد McDonnell Douglas MD-11 کارگو پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
بجلی سستی ہو گئی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری
یہ اقدام لوئس ول، کینٹکی میں پیش آنے والے حادثے کے بعد کیا گیا، جس میں کم از کم 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب UPS کا MD-11 طیارہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
دونوں ایئرلائنز نے علیحدہ بیانات میں وضاحت کی کہ پروازوں پر پابندی احتیاطی طور پر لگائی گئی ہے۔ FedEx کے پاس 28 جبکہ UPS کے پاس حادثے سے قبل 27 MD-11 طیارے موجود تھے۔ UPS کے مطابق یہ فیصلہ طیارہ ساز کمپنی کی سفارش پر پہلے ہی سے طے شدہ تھا۔ بوئنگ نے بھی دونوں کمپنیوں کو MD-11 طیاروں کی پروازیں عارضی طور پر روکنے کا مشورہ دیا تھا۔
MD-11 طیاروں کی تیاری سال 2000 میں بند کر دی گئی تھی، جب کہ مسافر خدمات 2014 میں ختم کر دی گئی تھیں۔ FedEx نے کہا کہ اس نے فوری طور پر متبادل منصوبے شروع کر دیے ہیں تاکہ کارگو کی ترسیل متاثر نہ ہو۔ UPS کے مطابق MD-11 طیارے اس کے بیڑے کا صرف 9 فیصد ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عالمی سطح پر مصنوعات کی ترسیل میں تاخیر کا باعث بن سکتی ہے، کیونکہ UPS اور FedEx بڑی ریٹیل کمپنیوں جیسے Amazon، Walmart اور Target کے علاوہ امریکی ڈاک خدمات کے لیے بھی اہم ترسیلی کردار ادا کرتی ہیں۔