بالی ووڈ کے مشہور اداکار جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر مگر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری زندگی کی سب سے قیمتی خوشی آگئی ہے، ہم اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ایلون مسک کیلئے نیا پیکیج منظور، دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے شخص بن گئے
ذرائع کے مطابق کترینہ کیف نے ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا، جہاں ماں اور بچہ دونوں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ خاندان کے افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس لمحے کو اپنے لیے نعمت قرار دیا۔
بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر پیغام میں لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت خبر ہے، کترینہ اور وکی کو بہت بہت مبارک ہو۔ اداکار ارجن کپور، انوشکا شرما، عالیہ بھٹ اور دیگر فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر 2021 میں راجستھان کے ایک شاہی محل میں شادی کی تھی۔ یہ شادی بھارتی میڈیا میں خاصی توجہ کا مرکز بنی تھی، جس میں صرف قریبی خاندان اور چند دوست شریک ہوئے تھے، تاہم شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی تھی۔