sui northern 1

راولپنڈی میں تیسرے دن بھی نان بائیوں کی مکمل ہڑتال

راولپنڈی میں تیسرے دن بھی نان بائیوں کی مکمل ہڑتال

0
Social Wallet protection 2

راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث ضلع بھر کے تنور مکمل طور پر بند ہیں۔ ہڑتال کے سبب شہریوں کو ناشتہ اور دوپہر کے کھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور کئی افراد بغیر ناشتہ کیے اسکولز اور دفاتر روانہ ہو رہے ہیں۔

sui northern 2

پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع

گھروں میں دوبارہ روٹیاں پکانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ نان، روغنی نان اور تنوری پراٹھوں کی عدم دستیابی کے باعث شہری بیکریوں سے رس، بن، کیک اور شیر مال خریدنے پر مجبور ہیں۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر تک وسیع کیا جائے گا۔ صدر ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے مطابق نان بائی جیل بھرو تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 ہزار 500 روپے میں آٹے کی بوری خرید کر 14 روپے میں روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں۔

شفیق قریشی کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں آٹے کی قیمت دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ سرخ آٹے کی بوری 5 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 10 ہزار 500 روپے جبکہ فائن آٹے کی بوری 6 ہزار 200 روپے سے بڑھ کر 12 ہزار روپے ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تنور مالکان کو 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانے کیے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کا رویہ بھی نان بائیوں کے ساتھ توہین آمیز ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ آج اہم اجلاس میں ہڑتال کو پنجاب بھر میں پھیلانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.