sui northern 1

پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع

0
Social Wallet protection 2

لاہور میں پنجاب اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

sui northern 2

یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی ایوان 27ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اسے ادارہ جاتی استحکام اور شفافیت کی ضمانت قرار دیتا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا گرفتار

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان اس بات پر زور دیتا ہے کہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دیا جائے تاکہ کوئی بھی ان کے اختیارات میں مداخلت نہ کر سکے۔

ایوان نے آئینی عدالت کے قیام کے فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام عدلیہ کی آزادی اور غیر جانبداری کو مزید مضبوط کرے گا۔ قرارداد میں اس یقین کا اظہار کیا گیا کہ مجوزہ ترمیم سے صوبائی خودمختاری اور وفاقی توازن بہتر ہوگا۔

قرارداد کے مطابق الیکشن کمیشن کو مزید بااختیار اور مؤثر بنایا جا رہا ہے، جو ادارہ جاتی ارتقا کی علامت ہے۔

پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان کو آئینی اصلاحات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم ملک کے اداروں کے استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.